کوئٹہ:(دنیا نیوز) ایران اسرائیل جنگ اور ایرانی پٹرول پر پابندی کے بعد کوئٹہ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوا گیا۔
ذرائع کے مطابق صرف صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں 70 فیصد سے زائد پٹرول پمپس بند ہوگئے، جو پٹرول پمپ کھلے ہیں ان پر عوام کا شدید رش نظر آرہا ہے۔
مقامی پٹرول مالکان کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں باقی پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ ہے ، پٹرول اور ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک سکتا ہے۔
واضح رہے ایرانی سمگل پٹرول پر پابندی سے دو ہفتے سے تمام غیرقانی پٹرول پمپس بند ہیں۔