ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا: اسحاق ڈار

Published On 15 June,2025 04:42 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں اپنے ایک بیان اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو نکالا جائے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

 نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ ایران سے 450 زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے اور ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ڈیرھ سو سے زاءد طلبا کو نکالنے کا بندوبست کیا ہے جبکہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے بھی رابطے میں ہے اور ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے فعال ہے۔