جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی ایران کو فوری جوہری مذاکرات کی پیشکش

Published On 15 June,2025 12:11 pm

برسلز : (دنیا نیوز) جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کی پیشکش کر دی۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے، ایران نے ماضی میں مذاکرات کے مواقع ضائع کیے لیکن امید ہے اب تہران مثبت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں یورپی طاقتیں ایران سے سنجیدہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ ہو گیا ہے جس کی عمان نے منسوخی کی تصدیق کر دی۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا جوہری مذاکرات مسقط میں ہونا تھے جو اب نہیں ہو گے، سفارت کاری اور بات چیت ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے امریکا کے ساتھ اتوار کو شیڈول مذاکرات میں شمولیت نہ کر نے کا فیصلہ کیا تھا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا بے معنی ہیں۔