تہران: (دنیا نیوز) اسرائیل نے ایران پر پھر حملے شروع کردیئے، تہران میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران پر ایک بار پھر حملے شروع کردیئے، عرب میڈیا کے مطابق تہران میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایران نے میٹرو اسٹیشنز اور انڈر گراؤنڈ پارکنگ کو شیلٹرز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے مساجد میں بھی پناہ لی جاسکتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا تین دن میں اسرائیل نے 720 ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں، مزید جانی نقصان ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ گئے، باتیام تل ابیب، حیفہ، تمرہ، اور ایلات پر میزائل داغے گئے، 13 صہیونی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، کئی لاپتہ ہیں۔
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں میں شدت،سرکاری عمارتوں پر نشانہ ایرانی وزارت داخلہ اور تہران کیہ اہم اضلاع میں اسرائیلی میزائل حملے،ایرانی میڈیا فاطمی اسکوائر، جنت آباد، والیاسر، شوش اور علاءالدین مال کے ارد گرد دھماکوں کی اطلاع،ایرانی میڈیا دوبڑے اسرائیلی پروجیکٹائل نے تہران کے وسطی علاقے کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا