اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان کا ایشائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کیلئے معاہدے طے پا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ اور کمرشل بینکوں کے درمیان 5 سالہ لانگ ٹرم فنانسنگ معاہدہ ہوا، ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ میں سے 50 کروڑ ڈالر اے ڈی بی سے گارنٹڈ ہے۔
اعلامیہ میں بتایا کہ یہ رقم ریسوس موبیلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے تحت خرچ ہوگی، وزارت خزانہ اور کمرشل بینکوں کے درمیان سینڈیکیٹڈ فنانسنگ معاہدہ طے پایا ہے۔
علاوہ ازیں کمرشل بینکوں میں دبئی اسلامک بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظہبی اسلامک بینک ، شارجہ اسلامک بینک، اجمان بینک اور ایچ بی ایل بھی معاہدہ کرانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔