سونے کی اُونچی اُڑان، فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ

Published On 01 July,2025 04:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 66 ڈالر اضافے کیساتھ 3348 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 5658 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے ہوگئی۔