لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 83 پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔