بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کیلئے فیول چارجز کے یکساں اطلاق کا فیصلہ

Published On 20 August,2025 01:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی پاور سیکٹر میں دی گئی ڈیفرنشیل سبسڈی کے خاتمے کی شرط پر عمل درآمد، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے یکساں اطلاق کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اے کے یکساں اطلاق سے کے الیکٹرک کے صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑھ سکتا ہے، کے الیکٹرک صارفین کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت کراس سبسڈی بھی دے سکتی ہے، اس اقدام سے ٹیرف ڈیفرنشیل سبسڈی کی مد میں فنڈز کی بچت ہوسکے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی سبسڈی کا رحجان لائف لائن، صنعتی اور زرعی صارفین کی طرف رہے گا، ملک بھر میں بجلی صارفین کیلئے یکساں ٹیرف پالیسی کو عائد کیا جائے گا۔

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے بعد ہی یکساں ٹیرف کی پالیسی عائد ہوگی۔