اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن درست سمت میں گامزن ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس وزیراعظم عمران خان ہاؤس میں ہوا، خیبرپختونخوا میں19دسمبرکولوکل باڈی انتخابات ہورہے ہیں۔ پنجاب میں ویلج کونسل کا نیا اسٹرکچرآئے گا، اتحادیوں کے ساتھ بڑی اچھی بات چیت ہوئی ہے،
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ چند دنوں میں منظورہوجائے گا، صوبے میں بھی بلدیاتی الیکشن کا راستہ ہموارہوجائے گا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر ہی الیکشن ہوں گے، صوبائی حکومت نے قانون میں پہلے ہی ترمیم کردی ہے، ایم وی ایم الیکشن مہنگے نہیں ہوں گے، معمول کے اخراجات ہی آئیں گے۔
فواد چودھری نے اپوزیشن اصلاحات کی طرف نہیں آرہی وہ موجودہ نظام سے مطمئن ہے۔ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ الیکشن نظام میں اصلاحات کی جائیں، اپوزیشن کوپہلے دن سے انتخابی اصلاحات پربلارہے ہیں۔ حزب اختلاف کو بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ کے پاس اچھی تجاویز ہیں تو بتائیں ہم ان پر غور کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہورہی ہے عام آدمی کوفائدہ ہوگا۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا مہنگائی پر ورد کررہے ہیں، مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی کی کرتوتوں کی وجہ سے آج ملک کے یہ حالات ہیں، مسلم لیگ کے لوگوں نے کبھی اخبار بھی پورا نہیں پڑھا، شاہدخاقان عباسی کودعوت دیتا ایک باراعدادوشمارپڑھ لیا کریں، اپوزیشن پارلیمانی پارٹی سمیت کسی بھی جگہ جانے کوتیارنہیں، پی ڈی ایم والے تھکے پہلوان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہمیشہ اسپائلرکا کردارادا کرتے ہیں، ہیلتھ کارڈ ہرشہری کا حق ہے، سندھ حکومت اس لیے پریشان ہے کہ وزیروں کے بجائے عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔