سٹاف لیول معاہدہ کیلئے وزارت خزانہ کے آئی ایم ایف سے ورچوئلی مذاکرات جاری

Published On 10 October,2025 05:01 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سٹاف لیول معاہدہ کیلئے وزارت خزانہ حکام کے آئی ایم ایف سے ورچوئلی مذاکرات جاری ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ پر مذاکرات ہو رہے ہیں، کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ پبلش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

ذرائع نے کہا کہ کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ میں تبدیلیاں کر کے پبلش کی جائے گی،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ایم ای ایف پی پر اتفاق ہونے پر ہو گا۔

دوسری جانب ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں نرمی اور تبدیلیوں کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کی ،آئی ایم ایف مشن کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر ورچوئلی مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔