آئی ایم ایف کے افسران کے اثاثے ڈیکلیئریشن میکنزم پر تحفظات، نظام بنانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کے افسران کے اثاثے ڈیکلیئریشن میکنزم پر تحفظات، نظام بنانے کا مطالبہ

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صرف بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے کی حکومتی تجویز کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، مالیاتی ادارے کا مؤقف ہے کہ بینک اکاؤنٹس میں موجود معلومات محدود ہیں اور کئی اثاثے دیگر ناموں یا اکاؤنٹس میں چھپے ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ آئندہ ملاقات میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی درخواست کریں گے اور اثاثہ جات ڈیکلیئریشن میکنزم سے متعلق نئی ٹائم لائنز دینے کی تجویز پیش کریں گے۔

آئی ایم ایف مشن نے واضح کیا ہے کہ صرف بینک اکاؤنٹس کے اعداد و شمار کافی نہیں بلکہ افسران کے تمام مالی، منقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں کا مکمل انکشافی نظام ضروری ہے۔