وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی

Published On 15 October,2025 11:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5 روپے66 پیسے فی لٹر تک کمی کی منظوری دی گئی ہے، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے اور پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔