اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھے گا نہیں کم ہو گا۔
دُنیا نیوز کے پروگرام’ دنیا مہر بخاری‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کیلئے بجلی کے شعبے میں سبسڈی نہیں روکی، شہر قائد کے عوام کو ایک سو پچیس ارب روپے دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کو خیراتی پیسے نہیں دے سکتے جبکہ پاور سیکٹر نے اوور پرفارم کیا ہے، توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ بڑھے گا نہیں بلکہ کم ہو گا۔
وفاقی وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک کو ایک ہزارمیگاواٹ کےبجائے دو ہزارمیگاواٹ دے رہے ہیں جب کے سبسڈی کی مد میں حکومت 125ارب روپے ادا کر رہی ہے،عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے، کےالیکٹرک کی منیجمنٹ ہی کمپنی کو بہتر چلا سکتی ہے۔



