اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت صنعت اور زراعت کے لیے پیکیج لائی ہے، تین سال کے لیے صنعت کاروں اور کسانوں کو بجلی سستے داموں فراہم کریں گے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ زراعت کے لیے پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کر چکے ہیں،عوام سے کیا ہوا وعدہ وفا کر رہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ سسٹم میں وافر بجلی موجود ہے، صنعت کاروں کو اضافی بجلی دستیاب ہو گی، حکومت صنعت کاروں کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسےفی یونٹ فراہم کی جائے گی۔



