کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آٹو فنانسنگ کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آٹوفنانسنگ کی رفتار تیز ہو گئی، ایک سال میں حجم بڑے اضافے سے 315 ارب روپے ہو گیا۔
اکتوبر 2024 کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں آٹو فنانسنگ 33.7 فیصد بڑھ گئی، آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم ایک سال میں 236 ارب روپے سے بڑھ کر 315 ارب روپے ہوگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق آٹو فنانسنگ ستمبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں 3.5 فیصد بڑھی۔



