کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان میں بینکنگ ڈیپازٹس کتنے رہے، بینکوں نے کتنی سرمایہ کاری کی سٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا۔
سٹیٹ بینک کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کیلئے اچھی خبر سنائی گئی ہے، بینکنگ ڈیپازٹس 35 کھرب سے تجاوز کرگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بینکنگ ڈیپازٹس اکتوبر 25 میں 13 فیصد بڑھ کر35.2 گھرب روپے تک پہنچ گئے، بینکنگ ڈیپازٹس اکتوبر 24 میں 31.1 کھرب روپے پر تھے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں سے ملنے والے قرضوں کی شرح ایک سال میں 3.6 فیصد کم ہوئی، بینک قرضے ایک سال میں 13.8 کھرب روپے سے کم ہوکر 13.3 کھرب روپے پر آ گئے۔
علاوہ ازیں بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں بڑھ کر 26.3 فیصد رہی، بینکوں کی حکومتی سکیورٹیزمیں سرمایہ کاری 35.5 کھرب روپے رہی۔



