ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع کی مد میں کتنی رقم دی؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

Published On 19 November,2025 09:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع کی مد میں کتنی رقم دی سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع کی مد میں اکتوبر 2025 میں 38 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ادا ہوئے، ملٹی نیشنل کمپنیوں کا غیرملکی کرنسی میں منافع ایک سال میں 6.8 فیصد کم رہا۔

رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں کو جاری کردہ منافع ایک ماہ میں 142.6 فیصد بڑھا، مالی سال 2026 کے 4 ماہ میں غیرملکی کمپنیوں کو منافع کی مد میں 1 ارب 13 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ادا ہوئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں غیرملکی کمپنیوں کو 81 کروڑ 84 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں ادا ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نے پاور سیکٹر سے سالانہ 103 فیصد بڑھ کر 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا۔