اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اس منصوبے کے تحت 500 کلو واٹ کی 290 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جو اسلام آباد سے فیصل آباد تک گرڈ کو اپ گریڈ کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے درآمدی فیول پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کی سیکیورٹی میں بہتری آئے گی، پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے گی اور شمال سے جنوب کی جانب توانائی کے شعبے کے مسائل بھی حل ہوں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور کلین انرجی کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔



