4 برسوں میں سالانہ بنیادوں پر ایک کروڑ افراد کو روزگار ملا: لیبر فورس سروے

Published On 25 November,2025 10:39 am

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) حکومت نے لیبر فورس سروے مکمل کر لیا جس کے مطابق 4 برسوں میں سالانہ بنیادوں پر ایک کروڑ افراد کو روزگار ملا ہے۔

لیبر فورس سروے کے مطابق آبادی بڑھنے سے گزشتہ 4 برسوں کے دوران ملک میں بےروزگاری کی شرح مزید بڑھ گئی، چار برسوں میں بےروزگاری کی شرح میں اعشاریہ 8 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

سروے کے مطابق ملک میں بےروزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک ریکارڈ کی گئی، پچھلے لیبر فورس سروے 2020-21 میں بےروزگاری کی شرح 6.3 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

نتائج کے مطابق گزشتہ 4 برسوں میں سالانہ بنیادوں پر تقریبا 1 کروڑ سے زائر افراد کو روزگار ملے، مرد و خواتین میں روزگار کی شرح بڑھی، 19-2018 کے لیبر فورس سروے کے مطابق بےروزگاری کی شرح 6.9 فیصد تھی۔

لیبر فورس سروے میں دس سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کو شامل کیا گیا، زرعی شعبے سے وابستہ افراد کی برسرروزگار افراد میں کمی ریکارڈ ہوئی، خدمات کے شعبے سے منسلک افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے لیبر فورس سروے آج باضابطہ جاری کیا جائے گا۔