تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ مزدوروں کو خوشحال کرنا ہے: اعظم نذیرتارڑ

Published On 01 May,2025 06:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ مزدوروں کو خوشحال کرنا ہے، مزدور خوشحال ہوگا تو ملک کا پہیہ آسانی سے چلے گا۔

این آئی آر ڈی کی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یوم مزدور صرف مزدوروں کا دن ہے، یوم مزدور پر صرف مزدوروں کی سنی جائے گی، انسانی حقوق میں مزدوروں کے حقوق ترجیحات میں شامل ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ این آئی آر سی کو اس سے قبل کبھی اتنا موثر نہیں دیکھا ہوگا، یوم مزدور کے موقع پر کھلے دل سے مزدوروں کے حقوق کی بات کرنی ہے، مزدوروں کے حوالے سے ذاتی طور پر اہم مسائل کو دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوانین مزدوروں کے حقوق کے لیے بنیں گے تاکہ حقوق کا تحفظ ہو، ایسی قانون سازی جس میں مزدوروں کے حقوق کی بات نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں، مزدور یونین کے ساتھ بیٹھ کر قوانین بنائیں گے۔