کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 13کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کیساتھ 19 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 92لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 14 ارب 56 کروڑ 7 لاکھ ڈالر پر جا پہنچے ۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 14کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔



