ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

Published On 09 December,2025 10:58 pm

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ منظور کر لیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

 ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات پر او ایم سیز اور پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافے کی منظوری دی، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافے کا امکان ہے، مارجن میں نصف اضافہ فوری، نصف ڈیجیٹائزیشن سے مشروط ہو گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔