سونے کی قیمت میں پھر نمایاں اضافہ، چاندی بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 17 December,2025 01:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر بڑھ کر 4312 ڈالر کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے دام 2315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 290 روپے اضافے سے پہلی بار 6822 روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 2.9 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 65.50 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔