کراچی:(دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا پہلی بار 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے فی تولہ کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر پہلی بار 4 لاکھ 05 ہزار 831 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 240 روپے مہنگی ہو کر پہلی بار 7 ہزار 945 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی قیمت پہلی بار 4 ہزار 510 ڈالر فی اونس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔



