لیسکو میں اے ایم آئی میٹرز خریداری کی انکوائری کے معاملہ پر انتظامیہ کا مؤقف آ گیا

Published On 27 December,2025 09:26 pm

لاہور:(دنیا نیوز) لیسکو میں اے ایم آئی میٹرز خریداری کی انکوائری کے معاملہ پر انتظامیہ کا مؤقف آ گیا۔

لیسکو انتظامیہ نے ٹینڈر میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کے عمل کو شفاف قرار دیدیا ہے۔

انتظامیہ نے معاہدے پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ایویلوایشن کو درست قرار دیا، حکام کا کہنا تھا کہ پہلے ٹینڈر کے مقابلے اور دوسرے ٹینڈر میں میٹر کی قیمت میں 4281 روپے کمی ہوئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لیسکو کی شفاف ٹینڈرنگ کے عمل سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہوئی، یہ ایوارڈ میرٹ، ویلیو فار منی، مقابلے کو فروغ اور مالی بچت کو یقینی بناتا ہے۔