پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

Published On 03 January,2026 10:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں پندرہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سٹاک انویسٹرز کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جو بھی سرمایہ کاری کرے گا وہ 50 فیصد سے زیادہ منافع کمائے گا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع میں بھارت، سری لنکا، یو اے ای، چائنا سٹاک مارکیٹس سے بہت بہتر رہی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ ررفتار نے مارگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ہانگ کانگ، جاپان ،سنگاپور،ترکیہ کے حصص بازار بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مقابلہ نہ کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرےنمبر پربراجمان ہو گئی، پہلی بار 30 فیصد اضافے سے نئے انویسٹرز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےانویسٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کی حد عبور کرگیا، انویسٹرز کی مجموعی تعداد پہلی بار4 لاکھ 64 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔