کراچی: (دنیا نیوز) تیزی کے بعد مندی کا سامنا، پاکستان اسٹاک یکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
100 انڈیکس 418 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ پہلی بار 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں 95 کروڑمالی شیئرز کے سودے 44 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں شامل رہیں۔
حبکو، ماری، پول، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک، میزان بینک اور مسلم کمرشل بینک سمیت انڈیکس پر زیادہ اثر ڈالنے والے شیئرز مثبت زون میں رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 472 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔



