اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ جاری کر دی گئی، پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی ایشیا پیسیفک میں شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیا پیسیفک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹاپ ٹین بینکوں میں 6 کا تعلق پاکستان سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق بینک آف پنجاب نے 2025 میں سرمایہ کاروں کو 333.8 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا، بینک آف پنجاب خطے میں منافع فراہم کرنے والے بینکوں میں پہلے نمبر پر رہا۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان 301.3 فیصد مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، عسکری بینک نے 2025 میں 194.2 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا۔
رپورٹ کے مطابق بینک آف خیبر نے 177.4 فیصد مجموعی منافع کے ساتھ مضبوط کارکردگی دکھائی، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 3.8 ارب ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 143 فیصد ریٹرن دیا۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق مکرمہ بینک نے 140 ملین ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 119 فیصد ریٹرن فراہم کیا، فیصل بینک نے 500 ملین ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 115 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا۔
رپورٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس میں مسلسل تیسرے سال تیزی دیکھنے میں آئی، 2025 میں انڈیکس میں 51.2 فیصد رہا، 2025 میں پاکستان کی معیشت 10.5 فیصد کی شرح سے بڑھی۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق پاکستانی سٹاک مارکیٹ تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوئی، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت 2025 میں 10.5 فیصد ترقی کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 2024 کے مقابلے میں مہنگائی 12.6 فیصد سے گھٹ کر 3.2 فیصد رہ گئی۔



