اجے بنگا کا وفد کے ساتھ خانپور ہزارہ کا دورہ، آثار قدیمہ دیکھے

اجے بنگا کا وفد کے ساتھ خانپور ہزارہ کا دورہ، آثار قدیمہ دیکھے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر حکومتی ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے، وفد نے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل آثارِ قدیمہ جولیاں کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری محکمہ آرکیالوجی عبدالصمد، کمشنر ہزارہ اور دیگر انتظامی افسران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران معزز مہمانوں کو ہزاروں سال قدیم بدھ مت تہذیب اور گندھارا ورثے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے، وفد نے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے قیمتی اور نایاب گندھارا ورثے کی بہترین دیکھ بھال پر محکمہ آثارِ قدیمہ کے کردار کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ وفد نے گزشتہ شام بھی خانپور اور گرد و نواح میں واقع تاریخی مقامات کا دورہ کیا تھا۔