تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کمبوڈیا کی وزیرِ تجارت چام نیمول کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی فعال بنانے کا عزم کیا گیا۔
.jpg)
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آسیان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے پر زور دیا، ملاقات کو پاکستان کمبوڈیا دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
.jpg)