پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا

کاروباری دن کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم 100 انڈیکس 999 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 74 ہزار 148 پوائنٹس جبکہ یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 592 رہی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں568 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں 158 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ 257 کمپنیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک ایکسچینج میں23ارب روپے مالیت کے 53 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی تھی جس کے باعث 6682 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 170 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔