تجارت
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 31 مارچ 2026 کے انعقاد کو سراہا گیا۔
فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں اور وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے، وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ تجارت کے فورم میں شرکت کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر مزید روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔