پنجاب سے خیبر پختونخوا پر عائد گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم

پنجاب سے خیبر پختونخوا پر عائد گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کے نمائندوں سمیت گورنر خیبرپختونخوا، اپوزیشن لیڈر اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب حکومت بلا تاخیر خیبرپختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل یقینی بنائے۔

کمیٹی نے ایک ہفتے کے لئے پنجاب حکومت کو پابند بنایا کہ تمام رکاوٹوں کو ختم کیا جائے، کمیٹی پھر صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلہ کرے گی۔

خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار 12 لاکھ میٹرک ٹن ہے جبکہ ضرورت 50 لاکھ میٹرک ٹن ہے، اس لئے خیبرپختونخوا زیادہ تر گندم اور آٹا پنجاب سے درآمد کرتا ہے۔