تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا جبکہ چاندی مستحکم ہوگئی۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 6532 روپے پر برقرار رہا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 4183 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔