ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4165 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا۔

ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 59 روپے اضافے سے 6234 روپے پر پہنچ گئی۔