تجارت
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر منفی رجحان غالب رہا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 1493 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 74 ہزار 329 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 72 ہزار 809 پوائنٹس رہی۔
سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 277 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب دورانِ ٹریڈنگ تقریباً 22 ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔