پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز دورانِ لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
کراچی ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں دوران لینڈنگ طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈ فریموں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد نجی طیارے کو ضروری معائنے اور کلیئرنس تک گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔