امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات

امریکی بینکوں کی آن لائن سروسز میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی، صارفین کو شدید مشکلات

سی بی ایس نیوز اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جے پی مورگن چیس، بینک آف امریکا، ویلز فارگو، یو ایس بینک اور رقوم کی منتقلی کی ڈیجیٹل ایپ زیل کی خدمات متاثر ہوئیں۔

سروسز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر صرف چیس بینک کے 5 ہزار صارفین نے آن لائن اکاؤنٹس تک رسائی، بیلنس چیک کرنے اور رقوم کی منتقلی میں تعطل کی شکایات درج کرائیں جبکہ بینک آف امریکا کے صارفین کو اے ٹی ایم اور موبائل ایپ کے استعمال میں بھی دشواری پیش آئی۔

ذرائع کے مطابق اس تعطل کے پیچھے کسی سائبر حملے یا تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، جے پی مورگن چیس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ بینک کے اندرونی ہارڈویئر سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث نہ صرف چیس کے صارفین متاثر ہوئے بلکہ دیگر بینکوں کے ساتھ ہونے والی باہمی ٹرانزیکشنز میں بھی تاخیر ہوئی۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس اور رقوم مکمل طور پر محفوظ ہیں۔