اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور

اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور

اجلاس میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور سروس کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان ریلویز کو پائیدار مالیاتی بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے فنڈنگ کے مختلف ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریلوے نیٹ ورک کی بحالی میں نجی شعبے کی شمولیت اور اس کی تجارتی افادیت بڑھانے کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کے لیے قابلِ عمل مالیاتی انتظامات تیز کرنے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔