پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ٹربیونل سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ بطور ثبوت پیش کرنے کی درخواست کر دی۔ شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ بورڈ کیوں دعوے کر رہا تھا کہ کھلاڑیوں کی فکسنگ کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کے بنائے گئے ٹربیونل میں سپاٹ فکسنگ کیس دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے درخواست دائر کی کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ بطور ثبوت پیش کرنا چاہتے ہیں جو کہ جون کے آخر میں آئے گی۔ دوسری جانب شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پاس اگر ٹھوس شواہد ہیں تو این سی اے کی رپورٹ کا انتظار کیوں کیا جا رہا ہے؟ اگر برطانوی رپورٹ کا انتظار کرنا تھا تو ٹربیونل کیوں بنایا گیا؟ شرجیل خان کے وکیل 13 جون جبکہ ناصر جمشید کے وکیل کو 30 جون تک جواب پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔