ٹیم سے نکالے جانے کے بعد ڈیوڈوارنر نے نیا پیشہ اپنا لیا

Last Updated On 20 April,2018 06:27 pm

سڈنی( آن لائن ) بال ٹیمپرنگ میں ملوث سابق آسٹریلین نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ چھوڑ کر کنسٹرکشن شروع کر دی۔

31سالہ سابق کینگرو اوپنر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک سال کی پابندی لگنے کے بعد اپنے آبائی شہر سڈنی میں تعمیر ہونے والے اپنے گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ان کو ڈرلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔