شاہد آفریدی اور شعیب ملک آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل

Last Updated On 21 April,2018 10:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز ) دونوں سابق کپتان اکتیس مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جلوہ گرہوں گے۔

شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو ورلڈ الیون میں شامل کر لیا گیا۔ لارڈ ز گراؤنڈ آئندہ ماہ عالمی الیون کا میزبان بنے گا۔ ورلڈ الیون کا31 مئی کو ویسٹ انڈیز سے امدادی میچ ہو گا۔ انگلش کپتان ایان مورگن عالمی الیون کی قیادت کریں گے۔ ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے میچ کی آمدن دوہزار سترہ کے ارما طوفان میں تباہ ہونے والے کیربیئنز اسٹیڈیمز پر خرچ کی جائے گی۔