ٹی 10 کے بعد کرکٹ کا ایک اور نیا فارمیٹ متعارف

Last Updated On 21 April,2018 10:41 pm

برطانیہ: (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ آٹھ شہروں کی ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ میں ایک نیا فارمیٹ متعارف کروانا چاہتا ہے جس میں ایک اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہو گی۔

برطانوی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق اس نئے فارمیٹ کی کرکٹ میں چھ گیندوں پر مشتمل 15 اوورز اور آخری اوور دس گیندوں پر مشتمل ہو گا جبکہ ٹی 20 کرکٹ میچوں سے 20 گیندیں کم ہوں گی۔ 100 گیندوں کا  کاؤنٹ ڈاؤن  نئے تماشائیوں کی توجہ حاصل کرے گا۔ یہ ایک نیا خیال ہے جو نوجوان تماشائیوں اور کھیل کے نئے مداحوں کی توجہ حاصل کرے گا۔

100 گیندوں کی کرکٹ کی تجویز کو براڈکاسٹرز نے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے نمائندگان سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ اگر 100 گیندوں پر مشتمل کرکٹ کا آغاز ہو گیا تو یہ انگلینڈ میں سنہ 2003 میں ٹی 20 کپ کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس کھیل میں سب سے بڑا قدم ہو گا۔