لاہور: (دنیا نیوز) رائیونڈ تا جاتی امراء غیرقانونی سڑک بنانے کا معاملہ، لندن میں موجودگی کے باعث نوازشریف پیش نہ ہوئے، نیب نے سابق وزیراعظم کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رائیونڈ تا جاتی امرا تک سڑک بنانے کا معاملہ، سابق وزیراعظم نوازشریف کیس میں پیش نہ ہوسکے۔ نیب لاہور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے میاں نوازشریف کو دوبارہ طلب کرنیکا فیصلہ کیاہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے، 17 اپریل 2000 میں شروع کی گئی تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی جب کہ 2016 تک کرپشن انکوائری التوا کا شکار رہی تاہم 2016 کے بعد دوبارہ انکوائری پر کام شروع کیا گیا۔