اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے لندن فلیٹس ریفرنس کیس میں شریف خاندان کیخلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے لندن فلیٹس ریفرنس کیس میں شریف خاندان کے خلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جائے گا۔
نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ نے برطانیہ سے موصول دستاویزات وصول کی تھیں۔ نئی اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کیلئے ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جا رہا ہے۔
نیب تفتیشی افسر اور ڈی جی آپریشنز کا بیان قلمبند کرایا جائے گا۔ اس سے قبل لندن فلیٹس ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات کے قلمبند ہو چکے ہیں۔