لندن سے واپسی کے بعد سابق وزیر اعظم 23 اپریل کو عدالت حاضر ہوں گے، سابق وزیر اعظم کو نیب نے 21 اپریل کو طلب کیا ہے
اسلام آباد (دنیا نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانگی کی وجہ سے 20 اپریل کو احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ لیں گے۔ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت اور تیمار داری کیلئے اچانک لندن روانگی کے باعث نواز شریف پرسوں بروز جمعہ احتساب عدالت حاضر نہیں ہوسکیں گے۔ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت شدید علیل اور لندن میں زیر علاج ہیں۔ نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کو 21 اپریل کو نیب عدالت نے بھی طلب کر رکھا ہے لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ 21 اپریل کو نیب عدالت حاضر نہیں ہوسکیں گے۔ لندن سے وطن واپسی کے بعد نواز شریف 23 اپریل کو عدالت حاضر ہوں گے۔