حکومت کا آٹھواں وزیر نیب کے ریڈار میں، طارق فضل چودھری کیخلاف تحقیقات کا آغاز

Last Updated On 17 April,2018 06:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں بدعنوانی کے الزام میں طارق فضل چودھری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کا آٹھواں وزیر بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کے شکنجے میں آ گیا ہے۔ نیب نے وزیر کیڈ طارق فضل کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں مبینہ بد عنوانی پر چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا ہے۔ خیال رہے کہ پہلے حکومت کے سات وزراء کے خلاف نیب کی انکوائریاں جاری ہیں۔