لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد کو نیب نے طلب کر لیا۔ علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے علی عمران کے اکاؤنٹ میں گئے اور علی عمران کی ملکیت میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد کو پیر کے روز ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔