سول ایوی ایشن کے افسران اور ٹیکنکل سٹاف کو طلب کیا گیا تھا، پشاور ائرپورٹ پر پروازوں کی تفصیلات بھی نیب کو فراہم کی گئیں
پشاور: (دنیا نیوز) نیب خیبرپختونخوا نے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 12 افسران اور ٹیکنیکل سٹاف کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے بیانات قلبمند کر لئے ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے مختلف محکموں کے سیکرٹریوں سمیت باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ٹیکنیکل سٹاف، اے ایس ایف سمیت دیگر اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا.
پشاور کی باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ہونے والے پروازوں کے تفصیلات بھی نیب کو فراہم کر دی گئیں، ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر تعینات متعلقہ عملے کی جانب سے اس ضمن میں تفصیلات سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔