اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) حکومت نے نیب اختیارات محدود کرنے کے لیے بل تیار کرلیا، نیب سے گرفتاری کا اختیار عدالت کو منتقل، صوبوں میں بھی کارروائی نہیں کر سکے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نیب کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ تیار کر لیا ہے جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کر دیا جائے گا۔ بل کے مطابق گرفتاری کا اختیار چیئرمین کے بجائے احتساب عدالت کے پاس ہوگا۔ نیب کا دائرہ اختیار صرف مرکز تک محدود ہوگا، صوبوں میں نیب کو کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔
نیب ملازمین کسی کی گرفتاری کے لیے چیئرمین اور ڈی جی سے مشورہ لینے کے پابند ہوں گے ، زیر تفتیش ملزم کے اثاثہ جات بھی منجمد نہیں کئے جاسکیں گے، نیب کسی کی پراپرٹی سیز نہیں کر سکے گا ۔ حکومت نے بہت جلدی میں یہ بل تیار کر لیا ہے لگتا ہے آج کسی وقت بھی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔